28 نومبر 2010 - 20:30

سندھ کے معروف بزرگ امامزاده حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے بارہ سو اسی ویں عرس کا آج تیسرا اور آخری روز ہے جس میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد تقریبات میں حصہ لے رہی ہے۔

ابنا: کراچی میں عرس کے موقع پر روایتی جوش و جذبہ دیکھا جارہا ہے۔عرس کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں حضرت عبد اللہ شاہ غازی کی قبر پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، صوفیانہ کلام پڑھا جاتا ہے اور رات گئے تک زائرین مزار پر دعائیں اور منتیں مانگتے ہیں۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے اور زائرین کو تلاشی کے بعد احاطے میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ سیکیورٹی انتظامات کے تحت اٹھارہ خفیہ کیمروں کے ذریعے مزار اور ملحقہ علاقوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔تین روزہ عرس آج اختتام پذیر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110